20 جولائی، 2016، 6:45 PM

ترکی کا امریکہ پر دہشت گردی کے بارے میں دوغلی پالیسی کا الزام

ترکی کا امریکہ پر دہشت گردی کے بارے میں دوغلی پالیسی کا الزام

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی پالیسی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی پالیسی دوغلی اور دوہری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی پالیسی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ  کی پالیسی دوغلی اور دوہری ہے۔ ترکی کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی پالیسی دوہری ہے۔ ادھر ماریک صدر نے فوجی بغاوت میں تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے جو مشکوک نظر آتی ہے کیونکہ امریکہ تحقیقات میں تعاون کے بہانے سے اپنے منفی کردار پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرےکا۔ ترک پارلیمنٹ میں پاغوں کو پھاسی دینے سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا جب کہ یورپی ممالک نے ترکی سے باغیوں کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ترک فوج کے ایک باغی گروہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جسے ترک عوام، پولیس اور فوج  کے ایک دھڑے نے ناکام بنا دیا تھا۔ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 100 سے زائد جنرل و ایڈمرلز سمیت 50 ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

News ID 1865626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha